مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کنوارے کی طلاق کے قول کے بعد نکاح کا حکم؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

ایک کنوارے شخص نے کہا کہ میں اسے آزاد کروں گا، بعد میں اس نے نکاح کیا، کیا طلاق واقع ہوئی؟

جواب:

یہ لغو کلمہ ہے۔ ویسے بھی جب تک نکاح نہ ہو، طلاق کہنے سے بھی طلاق واقع نہ ہوگی۔
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا طلاق فيما لا يملك ولا عتق فيما لا يملك
جس کا انسان مالک نہیں، اسے طلاق نہیں دے سکتا اور جس کا انسان مالک نہیں، اسے آزاد نہیں کر سکتا۔
مسند الإمام أحمد: 189/2، 189-207، سنن أبي داود: 2190، سنن الترمذي: 1181، سنن ابن ماجه: 2047، وسندہ حسن

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔