کس سفر میں روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

کس سفر میں روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟

سوال :۔

وہ کون سا سفر ہے جس میں روزہ چھوڑا جا سکتا ہے؟

فتوی :۔

ایسا سفر جس کے باعث روزہ چھوڑنا اور نماز قصر کرنا درست ہے وہ کم از کم تقریباً 83 کلو میٹر ہونا چاہیے جب کہ بعض علماء کی رائے میں مسافت کی کوئی حد مقرر نہیں بلکہ ہر وہ سفر جو لوگوں کے ہاں سفر سمجھا جاتا ہے اس حکم میں داخل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تین فرسخ نو میل قریباً لمبا سفر اختیار فرماتے تو نماز قصر فرماتے۔ مگر کسی حرام کام کے لئے کئے گئے سفر میں نماز قصر کرنا یا روزہ چھوڑ دینا جائز نہیں ہے کیونکہ ایسا سفر کسی شرعی عمل میں رخصت حاصل کرنے کے لیے مناسب نہیں ہے۔ البتہ بعض علماء عام دلائل کی بنا پر جائز اور ناجائز سفر میں کوئی امتیاز نہیں کرتے۔