کس جانور کی قربانی جائز نہیں حدیث کی روشنی میں
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال :

کس جانور کی قربانی جائز نہیں، قرآن و حدیث سے واضح کریں؟

جواب :

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا:
”ہم جانور کی آنکھیں اور کان اچھی طرح دیکھیں اور ہم ایسا جانور ذبح نہ کریں جس کا کان او پر یا نیچے سے کٹا ہو اور جس کے کان لمبائی میں چیرے ہوئے ہوں، یا جس کے کان میں گول سوراخ ہو۔“
(ترمذی، کتاب الأضاحي، باب ما يكره من الأضاحي 1998، أبو داود 2804، نسائی 4377-4378 ،4381)
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا:
”کس جانور کی قربانی کرنے سے اجتناب کیا جائے ؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ کر کے فرمایا: ”چار قسم کے جانوروں کی قربانی منع ہے: ① لنگڑا جانور ، جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو۔ ② کانا (بھینگا ) جانور، جس کا کانا پن ظاہر ہو۔ ③ بیمار جس کی بیماری واضح ہو۔ ④ اور لاغر جانور، جس کی ہڈیوں میں بالکل گودا نہ ہو۔“
(موطا، کتاب الضحايا، باب ما ينهى عنه من الضحايا 31/2، ح : 1 ترمذی 1997، نسائی 1375، ابن ماجه 3144)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے