ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کسی کی منکوحہ سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب:
جو عورت کسی کے عقد میں ہے، اس سے نکاح جائز نہیں، جب تک کہ وہ اس کے عقد سے نہ نکل جائے۔
وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ
﴿النساء: 24﴾
اور شادی شدہ عورتیں بھی (تم پر حرام کر دی گئی ہیں)۔