تحریر: عمران ایوب لاہوری
کسی کی اجازت کے بغیر اس کا کھانا کھا لینا حرام ہے
➊ ارشاد باری تعالی ہے کہ :
وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ [البقرة: 188]
”آپس میں ایک دوسرے کا مال باطل طریقے سے مت کھاؤ ۔“
➋ حضرت عمرو بن یثربی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ منٰی میں فرمایا:
لا يحل لامرئ من مال أخيه إلا ما طابت به نفسه
”کسی شخص کے لیے بھی اس کے بھائی کا مال اس کی رضا مندی کے بغیر حلال نہیں ۔“
[صحيح: احمد: 423/3 ، دارقطني: 25/3 ، شرح معاني الآثار: 241/4 ، بيهقى: 97/6]