کسی کو ملازمت پر رکھتے وقت حلف لینا جائز یا نہیں؟ قرآن کی روشنی میں

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کسی کو ملازمت پر رکھتے وقت اس سے حلف لینا کیسا ہے؟

جواب:

کسی سرکاری یا نجی عہدے کے ملازم سے حلف لینا جائز ہے مگر اس حلف کو توڑنے پر کفارہ لازم نہیں ہوتا البتہ گناہ گار ضرور ہوتا ہے کیونکہ یہ حلف نامہ ایک طرح کا وعدہ اور معاہدہ ہے اور معاہدہ کی خلاف ورزی گناہ کبیرہ ہے۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا﴾
(بني إسرائيل: 34)
”عہد کو پورا کرو کہ عہد کی بابت باز پرس ہوگی۔“

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️