ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کسی کو اپنی شے فروخت کرنے پر مجبور کرنا کیسا ہے؟
جواب:
مالک کو اپنی شے فروخت کرنے پر مجبور کرنا حرام ہے، فروخت کرنے پر اصرار کیا جاسکتا ہے، مگر اکراہ اور ڈرا دھمکا کر فروخت کرنے کا کہنا جائز نہیں۔
❀ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (804ھ) فرماتے ہیں:
الإجماع قائم على أن الإكراه على البيع والهبة لا يجوز
اس پر اجماع ہے کہ خرید وفروخت اور ہبہ میں زبردستی کرنا جائز نہیں۔
(التوضيح: 32/37)