ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کسی نبی کے منکر کا کیا حکم ہے؟
جواب:
جس کا نبی ہونا معلوم ہو جائے، اس کا انکار کرنا کفر اور ارتداد ہے۔
❀ شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
اتفق المسلمون على أن من كذب نبيا معلوم النبوة فهو كافر مرتد.
مسلمانوں کا اتفاق ہے کہ جس نے کسی یقینی نبی کی تکذیب کی، وہ کافر اور مرتد ہے۔
(الجواب الصحيح: 344/2)