تحریر: عمران ایوب لاہوری
کسی محتاج کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أفضل الأعمال إدخال السرور على المؤمن، كسوت عورته ، أو أشبعت جوعته ، أو قضيت له حاجته
”سب سے افضل عمل کسی مومن کو خوشی پہنچاتا ہے ، (مثلاََ ) تم اس کے ستر کو ڈھانپ دو (یعنی اسے لباس پہنا دو ) یا اس کی بھوک مٹا دو ، یا اس کی ضرورت پوری کر دو۔“
[حسن: الصحيحة: 1494 ، صحيح الترغيب: 2090 ، كتاب اللباس والزينة: باب الترغيب فى الصدقة على الفقير بما يلبسه كالثوب ونحوه ، رواه الطبراني]