مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کرسی پر نماز کا شرعی حکم – صف بندی اور فقہی وضاحت

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری کی کتاب صف بندی کے احکام و مسائل سے لیا گیا ہے۔

کرسی پر نماز :

کرسی پر نماز سے حتی المقدور بچنا چاہیے، یہ کوئی مستحسن عمل نہیں ، ہاں! اگر چارہ نہ ہو، تو جائز ہے، لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ ذراسی تکلیف پر کرسی کا سہارا لیا جاتا ہے، جب کہ دکانوں اور گھروں میں کرسی کے بغیر ہی بیٹھے رہتے ہیں۔ آج سے بیس پچیس سال قبل یہی بیماریاں اور یہی عذر موجود تھے، لیکن مسجدوں میں یہ حال نہ تھا، اب دیکھا دیکھی مساجد میں رواج چل گیا ہے۔ ائمہ مساجد کو چاہئے کہ لوگوں کی اصلاح فرمائیں، جزاکم اللہ خیرا
ہاں بحالت مجبوری کرسی پر نماز درست ہے، تو کرسی صف کے درمیان ستون کے قائم مقام ہو گی، جس طرح دوستونوں کے درمیان اضطراری حالت میں صف بنانا جائز ہے، اسی طرح صف کے درمیان کرسی رکھنا جائز ہوگا۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔