مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:

کرسی پر نماز سے حتی الامکان بچنا چاہیے، یہ کوئی مستحسن عمل نہیں، ہاں! اگر چارہ نہ ہو، تو جائز ہے، لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ ذرا سی تکلیف پر کرسی کا سہارا لیا جاتا ہے، جب کہ دکانوں اور گھروں میں کرسی کے بغیر ہی بیٹھے رہتے ہیں۔ آج سے بیس پچیس سال قبل یہی بیماریاں اور یہی عذر موجود تھے، لیکن مسجدوں میں یہ حال نہ تھا، اب دیکھا دیکھی مساجد میں رواج چل گیا ہے۔ ائمہ مساجد کو چاہیے کہ لوگوں کی اصلاح فرمائیں۔
ہاں بحالت مجبوری کرسی پر نماز درست ہے، تو کرسی صف کے درمیان ستون کے قائم مقام ہوگی، جس طرح دو ستونوں کے درمیان اضطراری حالت میں صف بنانا جائز ہے، اسی طرح صف کے درمیان کرسی رکھنا جائز ہوگا۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔