مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کام کی مشقت کی وجہ سے روزہ چھوڑنا – کیا جائز ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاویٰ ارکان اسلام

سوال

جس شخص کا کام بہت زیادہ محنت طلب ہو اور روزہ رکھنا اس کے لیے مشکل ہو تو کیا اس کے لیے روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میری اس مسئلے میں رائے یہ ہے کہ کام کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا حرام ہے اور جائز نہیں۔ اگر کوئی شخص اپنے کام کی وجہ سے روزہ رکھنے سے قاصر ہو تو وہ رمضان میں چھٹی لے تاکہ رمضان کے روزے رکھ سکے۔ کیونکہ رمضان کا روزہ ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اور اس میں کوتاہی کرنا جائز نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔