ماخوذ: فتاوی علمیہ، جلد 1، کتاب الدعاء، صفحہ 485
کالے علم سے بچنے کا طریقہ
سوال:
کیا کالا علم واقعی موجود ہے؟ اس کا اثر ہوتا ہے یا نہیں؟ اور اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کالا علم کیا ہے؟
"کالا علم” دراصل جادو کو کہا جاتا ہے۔
جادو کا جزوی اور وقتی اثر ہونا قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔
قرآنی مثال:
مصری جادوگروں نے جب اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینکیں تو
موسیٰ علیہ السلام کو یہ گمان ہوا کہ وہ سانپ بن کر دوڑ رہی ہیں۔
اس واقعے میں موسیٰ علیہ السلام نے خوف محسوس کیا۔
◈ دلیل:
فإذا حبالهم وعصيهم يخيل إليه من سحرهم أنها تسعى * فأوجس في نفسه خيفة موسى
(سورۃ طٰہٰ: 66، 67)
کالے علم (جادو) سے بچنے کے طریقے:
◈ معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)
◈ آیت الکرسی
◈ دیگر مسنون دعائیں
➤ یہ تمام چیزیں جادو کے اثر سے محفوظ رکھنے والی دعائیں ہیں۔
➤ حوالہ: شہادت، اکتوبر 1999ء
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب