ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بوسٹ اور اسپانسرڈ پوسٹس کا حکم

سوال

فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر "بوسٹ” اور "اسپانسرڈ پوسٹ” کا آپشن موجود ہوتا ہے، جس کے ذریعے پیسے دے کر اپنی پوسٹ (چاہے وہ کاروباری ہو یا دینی) زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی جا سکتی ہے۔
یہ کمپنیاں SEO یا کسی اور طریقہ کار سے پوسٹ کی رسائی بڑھاتی ہیں۔
کیا پیسہ دے کر اپنی پوسٹ کی تشہیر کرنا شرعاً جائز ہے؟

جواب از فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

یہ عمل عام اشتہاری مہم (Marketing Campaigns) کی ایک جدید شکل ہے، جیسا کہ روایتی طریقوں میں:

◈ لوگ اشتہارات لگواتے ہیں
◈ گاڑیوں یا ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ہینڈ بلز تقسیم کیے جاتے ہیں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں یہ طریقہ مزید منظم اور مرتب ہوتا ہے، کیونکہ اس میں مخصوص عمر، جنس، علاقے، فیلڈ اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

شرعی حیثیت

➊ اگر یہ تشہیر کسی غیر شرعی یا غیر اخلاقی مواد پر مشتمل نہ ہو، اور
➋ اس میں کوئی دینی، اخلاقی یا سماجی برائی شامل نہ ہو، تو
➌ یہ طریقہ جائز ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1