ڈرائیوروں اور مسلسل سفر کرنے والوں کے لیے رمضان میں روزے کے احکام
سوال :۔
کیا گاڑیوں اور ٹرکوں وغیرہ کے ڈرائیور بھی جو ایام رمضان میں شہروں سے باہر مسلسل گاڑیاں چلانے کے کام میں مصروف رہتے ہیں، مسافر کے حکم میں ہیں؟
فتوی :۔
ہاں یہ حالت سفر میں ہیں، ان کے لیے اجازت ہے کہ نماز قصر اور جمع کی صورت میں ادا کریں اور روزہ نہ رکھیں۔ اگر کوئی یہ کہے کہ ان کا ہمیشہ یہی کام ہے لہذا وہ روزے کب رکھیں؟ تو ہم اسے کہیں گے کہ یہ لوگ سردیوں کے دنوں میں روزے رکھ لیں جب کہ دن چھوٹے اور ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ جو ڈرائیور شہروں کے اندر گاڑیاں چلاتے ہیں وہ مسافروں کے حکم میں نہیں ہیں، لہذا ان کے لیے روزے رکھنا واجب ہے۔