مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

پچھلے رمضان کی قضا نہ دینے اور اگلے رمضان کے آنے کا شرعی حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

جس عورت نے پچھلے رمضان کی قضا نہیں دی اور اگلا رمضان شروع ہو گیا، تو وہ کیا کرے؟

جواب:

رمضان کے روزوں کی قضا اگلے رمضان سے پہلے پہلے دینا ضروری ہے، اس سے تجاوز جائز نہیں، لہذا جس نے اگلے رمضان تک روزوں کی قضا نہیں دی، اسے چاہیے کہ تو بہ کرے اور رمضان گزرنے کے بعد دونوں مہینوں کے چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا دے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔