فتنۂ ’پرویزیت‘ کے بارے میں امامِ کعبہ کا فتویٰ (عربی متن مع اردو ترجمہ)
اصل عربی فتویٰ:
الحمد للہ وحدہ والصلاة والسلام على من لا نبی بعدہ وعلى آلہ وأصحابہ أجمعین، أما بعد:
فإن منظمة (طلوع إسلام) والتى تصدر مجلة بإسم ”طلوع اسلام“ وتنتمى إلى إمامہا الضال (غلام أحمد پرويز)، الذى أنكر حجية الحديث الشريف، وأنكر المعجزات وعذاب القبر، وكثيرا من ضروريات الدين والحد، وحرّف فى آيات القرآن الكريم وأقوال الرسول، مما يتعلق بالصلاة والزكاة والحج والجنة والنار وغير ذلك.
ولاشك أن غلام أحمد پرويز وأتباعه ومن كان على عقائده المذكورة كفار خارجون عن ملة الاسلام، وهم فى ذلك مثل القاديانيين الكفرة.
وقد آلمنا ما بلغنا من أن هاتين الطائفتين (منظمة طلوع إسلام و القاديانيين) تقوم بأنشطة متنوعة لنشر كفرياتها فى دولة الكويت الشقيقة وغيرها من دول الخليج.
ويجب على المسئولين والعلماء أن ينتبهوا لهذا الخطر العظيم، ويعملوا للحظر على أنشطتهم حتى لا تنتشر سمومهم بين المسلمين، واللہ الهادي إلى سبيل الرشاد.
وصلى اللہ على سيدنا ونبينا محمد وعلى آلہ وصحبہ أجمعين وبارك وسلم تسليما
الرئيس العام لشئون المسجد الحرام والمسجد النبوي
إمام وخطيب المسجد الحرام محمد عبد الله السبيل
اردو ترجمہ:
الحمد للہ، والصلاة والسلام على من لا نبی بعدہ، وعلى آلہ وأصحابہ أجمعین۔
اما بعد:
طلوعِ اسلام کے نام سے معروف تنظیم، جو کہ "طلوعِ اسلام” نامی ایک رسالہ بھی شائع کرتی ہے، اپنے گمراہ پیشوا غلام احمد پرویز کی طرف منسوب ہے۔ یہ شخص:
✿ حدیثِ نبوی کی حجیت کا منکر ہے
✿ معجزات اور عذابِ قبر کا انکار کرتا ہے
✿ بہت سی دینی ضروریات اور حدود کا منکر ہے
✿ نماز، زکوٰۃ، حج، جنت اور دوزخ سے متعلق قرآنی آیات اور احادیثِ نبویہ میں تحریف کرتا ہے
یقیناً اس میں کوئی شک نہیں کہ:
✿ غلام احمد پرویز اور اس کے پیروکار جو اس کے مذکورہ عقائد پر قائم ہیں، کافر ہیں
✿ یہ لوگ ملتِ اسلامیہ سے خارج ہیں
✿ یہ حکم قادیانیوں کی طرح ان پر بھی لاگو ہوتا ہے
ہمیں اس بات پر دلی رنج اور افسوس ہے کہ:
✿ یہ دونوں گروہ یعنی پرویزی اور قادیانی
✿ اپنے کفریہ نظریات پھیلانے میں برادر اسلامی ملک کویت اور دیگر خلیجی ممالک میں سرگرمِ عمل ہیں
لہٰذا:
✿ حکومت کے ذمہ داران اور علماء کرام پر فرض ہے کہ:
✿ وہ اس بڑے فتنے سے باخبر رہیں
✿ ان کی تمام سرگرمیوں اور ممکنہ کارروائیوں پر پابندی عائد کریں
✿ تاکہ ان کا زہریلا اثر مسلمانوں میں نہ پھیل سکے
واللہ الہادی إلى سبیل الرشاد
وصلى اللہ على سیدنا ونبینا محمد، وعلى آلہ وصحبہ أجمعین، وبارك وسلم تسليما
نگرانِ اعلیٰ مسجد حرام و مسجد نبوی شریف
امام و خطیب مسجد حرام (مکہ مکرمہ): محمد عبد اللہ سبیل