پرندوں کی آوازوں سے لطف اٹھانا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

پرندوں کی آوازوں سے لطف اٹھانا کیسا ہے؟

جواب:

اگر کسی پرندے کی آواز دل کو اچھی لگتی ہو، تو اس کی آواز سننا اور لطف اٹھانا جائز ہے، اس پر اجماع ہے۔
❀ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ (751 ھ) فرماتے ہیں:
إن الإجماع منعقد على إباحة أصوات الطيور المطربة الشجية
بلاشبہ اس پر اجماع منعقد ہو چکا ہے کہ پرندوں کی خوش کن اور پر سوز آوازیں سننا مباح ہے۔
(مدارج السالكين: 146/2)