ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جو شخص پانچ نمازوں تک سو رہا، تو کیا جاگ کر تمام نمازوں کی قضا دے گا؟
جواب:
جو شخص نماز سے سو رہ جائے، تو جاگنے پر اسی وقت گزشتہ تمام نمازوں کی ادائیگی کرے گا۔
❀ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ (463ھ) فرماتے ہیں:
أجمعوا أن من نام عن خمس صلوات قضاها
فقہا کا اجماع ہے کہ جو پانچ نمازوں سے سو رہ گیا، وہ ان کی قضا دے گا۔
(التمهيد: 290/3)