ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام
سوال:
کیا ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے سے اذان دینا صحیح ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے اذان دینا درست نہیں ہے، کیونکہ:
◈ اذان ایک عبادت ہے، اور ہر عبادت کے لیے نیت (ارادہ) ضروری ہوتی ہے۔
◈ ٹیپ ریکارڈر ایک مشینی آلہ ہے جس میں نیت کا کوئی تصور نہیں ہوتا، لہٰذا اس سے دی جانے والی اذان شرعی اذان کے درجے میں نہیں آتی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب