سوال:
ٹڈی کھانا کیسا ہے؟
جواب:
ٹڈی حلال ہے، اسے ذبح کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔
❀ ابو یعفور رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
جئت عبد الله بن أبى أوفى رضى الله عنه فسألته عن الجراد فقال: غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ست غزوات نأكل الجراد
میں سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے ٹڈی کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں چھ جنگیں لڑی ہیں، ہم ٹڈیاں کھایا کرتے تھے۔
(صحيح البخاري: 5495، صحیح مسلم: 1952، المنتقى لابن الجارود: 880)
❀ علامہ امیر صنعانی رحمہ اللہ (1182ھ) فرماتے ہیں:
الإجماع واقع على قتله لأكله
اجماع ہو چکا ہے کہ ٹڈی کو کھانے کے لیے مارنا جائز ہے۔
(التنوير شرح الجامع الصغير: 131/11)