ولیمے کے ساتھ عقیقے کی دعوت شامل کرنے کا حکم

سوال

کیا ولیمے کی دعوت کے ساتھ عقیقے کی دعوت کو شامل کیا جا سکتا ہے، مثلاً پانچ بکروں میں دو بکرے عقیقے کے اور تین ولیمے کے کر لیں تو یہ جائز ہے؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اگر عقیقے کا ساتواں دن ہے تو اسی دن عقیقہ کرنا مسنون ہے۔ عقیقہ کرنے کے بعد آپ اس کا گوشت بانٹ بھی سکتے ہیں، دعوت بھی کر سکتے ہیں، خود کھا سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی کھلا سکتے ہیں۔

اگر اتفاق سے اسی دن ولیمے کی تاریخ بھی مقرر ہو گئی ہو تو کوئی حرج نہیں۔ اگر لڑکا ہے تو دو بکرے عقیقے کے ذبح کرکے انہیں ولیمے میں شامل کر سکتے ہیں۔ البتہ احباب کو یہ بتا دینا بہتر ہے کہ اس دعوت میں صرف ولیمہ نہیں بلکہ عقیقہ بھی شامل ہے۔ یہ بتانا ضروری تو نہیں لیکن خوش طبعی کے لیے ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1