ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
وفات کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد میں کتنی بیویاں تھیں؟
جواب :
وفات کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد میں نو بیویاں تھیں۔
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) فرماتے ہیں:
لا خلاف أنه عليه الصلاة والسلام، توفي عن تسع .
”اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نو بیویاں چھوڑ کر فوت ہوئے ۔“
(البداية والنهاية : 201/8)