وضو کے بعد خشک دھبوں کا حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

وضو کرنے کے بعد مجھے اپنی جلد پر کچھ خشک دھبے نظر آئے ، جہاں پانی ٹھیک سے نہیں پہنچا تھا ، تو میں کیا کروں؟

جواب :

اگر اعضائے وضو بھی خشک نہیں ہوئے ، تو خشک جگہ کو گیلا کر لیں ، وضو صحیح ہے،البتہ اگر وضو کے اعضا خشک ہو چکے ہیں ، تو دوبارہ وضوکریں۔