ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
اگر کسی نے واجب نماز کی نیت سے وضو کیا اور وضو کے صحیح ہونے کے بعد دوبارہ وضو کیا ،تو کیا نیت کا مختلف ہونا ضروری ہے؟
جواب :
وضو میں یہ نیت ہونی چاہیے کہ میں اس عمل سے اللہ تعالیٰ کا قرب تلاش کر رہا ہوں اور طہارت حاصل کر رہا ہوں ، یہ نیت کرنے کی ضرورت نہیں کہ فرض نماز کے لیے کر رہاہوں یا نفل کے لیے۔
لہذا مسئولہ صورت میں نیت بدلنے کی ضرورت نہیں۔