سوال:
وضو میں ہاتھ دھوتے وقت پہلے دایاں ہاتھ دھویا جائے گا یا بایاں؟
جواب:
وضو میں پہلے دایاں ہاتھ دھونا مستحب ہے۔
❀ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ (463ھ) فرماتے ہیں:
قد أجمعوا أن الأفضل أن يغسل اليمنى قبل اليسرى وأجمعوا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كذلك كان يتوضأ
اہل علم کا اجماع ہے کہ دائیں ہاتھ کو بائیں سے پہلے دھونا افضل ہے، نیز اجماع ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح وضو فرماتے تھے۔
(التمهيد: 330/14)
❀ مزید فرماتے ہیں:
أجمعوا أن من غسل يسرى يديه قبل يمناه أنه لا إعادة عليه
اہل علم کا اجماع ہے کہ جس نے (وضو میں) دائیں ہاتھ سے پہلے بایاں دھویا، (اس کا وضو صحیح ہے) اس پر اعادہ نہیں۔
(التمهيد: 330/14)