ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
وضو میں کانوں کے مسح کا کیا حکم ہے؟
جواب:
وضو میں کانوں کا مسح مشروع ومستحب ہے۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
أجمعت الأمة على أن الأذنين تطهران.
”اُمت کا اجماع ہے کہ (وضو میں) کانوں کا بھی وضو (مسح) کیا جائے گا۔“
(المجموع: 416/1)