ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
کیا وضو میں سر کا مسح کرتے وقت پانی کا سر کی جلد تک پہنچنا ضروری ہے؟
جواب :
سر کی جلد کو گیلا کرنا صرف غسل میں ضروری ہے ، وضو میں مسح کرتے وقت سر کو گیلا کرنا مقصود و مطلوب نہیں ، صرف گیلے ہاتھوں کو پورے سر پر گزارنا مطلوب ہے، لہذا مسح کرتے ہوئے سر کی جلد تک پانی پہنچنا ضروری نہیں اور نہ مسیح میں ایسا ممکن ہے۔