وضو میں حصہ خشک رہنے پر نماز کے اعادے کا حکم

سوال:

اگر وضو کرتے ہوئے کوئی حصہ خشک رہ جائے اور نماز کے بعد اس کا علم ہو تو کیا نماز کا اعادہ ضروری ہے؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

راجح اور مضبوط رائے یہی ہے کہ وضو دوبارہ مکمل کر کے نماز کا اعادہ کیا جائے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ وضو نماز کے لیے شرط ہے، اور جب وضو مکمل نہیں ہوا تو نماز بھی درست نہیں ہوگی۔
یہ معاملہ ایسی چیز نہیں جس میں لاعلمی یا بھول چوک کی بنیاد پر گنجائش نکالی جا سکے۔
یہ وضو میں غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، اس لیے نماز کا دوبارہ پڑھنا ہی راجح حکم ہے۔

خلاصہ:

  • وضو مکمل کیے بغیر نماز درست نہیں ہوتی، لہذا اگر کوئی حصہ خشک رہ جائے تو وضو کو دوبارہ مکمل کریں اور نماز دوبارہ پڑھیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1