وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کا حکم
سوال :
شریعت میں مطلوب وضو کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا واجب نہیں بلکہ سنت ہے، کیونکہ اس حوالے سے موجود حدیث کی ثبوت پذیری محل نظر ہے۔
✿ امام احمد رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ اس باب میں کوئی حدیث ثابت نہیں ہے۔
✿ امام احمد رحمہ اللہ حدیث کے عظیم ائمہ و حفاظ میں سے ہیں، اور جب وہ کسی حدیث کو غیر ثابت کہیں تو یقیناً اس کے بارے میں دل میں خلش باقی رہتی ہے۔
لہٰذا:
✿ جب کسی حدیث کا ثبوت قطعی نہ ہو، تو کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اللہ کے بندوں پر ایسی چیز کو لازم قرار دے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہ ہو۔
✿ اس بنیاد پر، میری رائے یہی ہے کہ وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا سنت ہے۔
البتہ:
✿ اگر کسی کے نزدیک یہ حدیث ثابت ہو, تو اس کے لیے اس کے مطابق عمل کرنا واجب ہو گا، کیونکہ:
لَا وُضُوءَ میں ’’لا‘‘ صحیح قول کے مطابق نفی صحت کے لیے ہے، نفی کمال کے لیے نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب