ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ایک شخص نے ایک رکعت وتر کی نیت کی اور بھول کر دو رکعت ادا کر لیں ، تو کیا حکم ہے؟
جواب:
وہ سجدہ سہو کر لے، اس کی نماز صحیح ہے۔ زائد رکعت اور سہو کے دو سجدے اس کے لیے دونو افل بن جائیں گے۔