فتاویٰ علمیہ، جلد 1، کتاب الصلاة، صفحہ 414
وتر نماز میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے یا بعد میں؟
سوال:
وتر نماز میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے پڑھنی چاہیے یا رکوع کے بعد؟ اور قنوت میں ہاتھ اٹھانے چاہیئیں یا نہیں؟
(محمد شاہد میمن)
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دعائے قنوت رکوع سے پہلے پڑھنی چاہیے۔
اور بہتر یہی ہے کہ قنوت کے وقت ہاتھ نہ اٹھائے جائیں۔
(شہادت، جولائی 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب