ماخوذ : احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 225
وتر میں دعا بھول جانے کا حکم
سوال:
اگر وتر کی نماز میں دعا پڑھنا بھول جائیں تو کیا نماز درست ہو گی؟ کیا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا ضروری ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر وتر کی نماز میں دعا (یعنی قنوت) پڑھنا بھول جائیں، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ نماز درست ہو جاتی ہے اور سجدہ سہو کرنا بھی ضروری نہیں ہے۔
—
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب