مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
بیٹے کا اس مسجد کو منہدم کر دینا جسے اس کے والد نے بنایا تھا اور اسے اپنی رہائش کے لیے گھر میں تبدیل کر لینا
بیٹے کے لیے اس مسجد کو گرانا جائز نہیں جسے اس کے والد نے بنایا تھا، خصوصاًً جب اس مسجد کو لوگوں کے نماز پڑھنے کے لیے چھوڑ دیا اور وہ وہاں نماز پڑھتے ہوں کیونکہ اسے وقف سمجھا جائے گا اور وقف وراثت میں تقسیم نہیں ہوتا۔
[اللجنة الدائمة: 8366]