والدین کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر قرآن و حدیث کی روشنی میں

ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 557

سوال

میری والدہ تقریباً تین سال پہلے وفات پا چکی ہیں۔ ان کی وفات کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد میرے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ مجھے تین مرتبہ وقفے وقفے سے ایک ہی طرح کا خواب آیا ہے، جو کہ یہ ہے:

ہمارا بڑا کمرہ، جس میں والدہ رہا کرتی تھیں، اسی کمرے میں والدہ ایک طرف لیٹی ہیں اور دوسری طرف والد مرحوم لیٹے ہوئے ہیں۔ میں اور میرے گھر والے سب ان کے قریب بیٹھے ہیں، ہم ان سے باتیں کرتے ہیں لیکن وہ ہماری باتوں کا کوئی جواب نہیں دیتے۔ بس کھانا کھاتے ہیں اور پھر لیٹ جاتے ہیں۔
براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں اس خواب کی تعبیر بیان فرمائیں تاکہ دل کو تسلی ہو۔

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے خواب سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ:

❀ اپنے والدین کی طرف سے صدقہ کریں۔
❀ ان کے لیے دعا اور استغفار کرتے رہیں۔
❀ اگر ممکن ہو تو ان کی طرف سے کوئی صدقہ جاریہ کروائیں تاکہ ان کے درجات بلند ہوں۔

مزید اس خواب میں یہ بھی اشارہ موجود ہے کہ:

❀ اگر آپ کی بیوی کے والدین زندہ ہیں تو انہیں راضی کریں۔
❀ اور اگر وہ بھی وفات پا چکے ہیں تو ان کے لیے بھی دعاء، استغفار اور صدقہ کیا کریں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️