سوال:
کیا واشنگ مشین میں کپڑے دھونے کے دوران اگر گندے پانی کے چھینٹے پڑ جائیں تو کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
جواب از فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ ، فضیلۃ الباحث مدثر فرقان حفظہ اللہ
اگر کپڑوں میں نجاست موجود تھی، تو گندے پانی کے چھینٹے بھی نجس ہوں گے اور جن کپڑوں پر وہ چھینٹے پڑیں گے، وہ ناپاک ہو جائیں گے۔
لیکن اگر کپڑے محض میلے (مٹی، پسینہ وغیرہ کی وجہ سے) تھے اور نجس نہیں تھے، تو ان کے دھلنے کے بعد پانی کے چھینٹے ناپاک نہیں ہوں گے، اور ایسے چھینٹوں سے دیگر کپڑے بھی ناپاک نہیں ہوں گے۔
اضافی وضاحت:
اگر نجاست والی جگہ کا پانی تین اوصاف (رنگ، بو، مزہ) تبدیل نہ کرے، تو اس پانی کی طہارت ختم نہیں ہوتی اور ایسی صورت میں وہ چھینٹے پاک ہی شمار ہوں گے۔
واللہ اعلم