سوال
شریعت میں واجب کس کو کہتے ہیں؟ کیا یہ لفظ قرآن و حدیث میں موجود ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں یہ روایت موجود ہے:
{غُسْلُ یَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُحْتَلِمٍ}
\[جمعہ کے دن غسل ہر بالغ پر واجب ہے]
◄ "واجب” کا مطلب فرض ہے، یعنی وہ عمل جس کے ترک کی کوئی گنجائش نہ ہو۔
◄ اس کے بالمقابل "تطوع” کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے جو نفلی یا اختیاری عبادات کے لیے بولا جاتا ہے۔
خلاصہ کلام
واجب وہ حکم ہے جسے چھوڑنے کی اجازت نہیں، اور قرآن و حدیث میں اس کا ذکر موجود ہے جیسا کہ مذکورہ روایت اس پر واضح دلیل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب