تحریر: عمران ایوب لاہوری
نیا کپڑا پہننے کی دعا
حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
من لبس ثوبا جديدا فقال: الْحَمدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَاںي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنّى وَلَا قُوَّةٍ ، غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر
”جس شخص نے نیا کپڑا پہنا اور کہا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ لباس پہنایا اور میری کسی طاقت اور کسی قوت کے بغیر مجھے عطا کیا ۔ تو اس کے پچھلے اور اگلے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے ۔“
[حسن لغيره: صحيح الترغيب: 2042 ، كتاب اللباس والزينة: باب الترغيب فى كلمات يقولهن من لبس ثوبا جديدا ، ابو داود: 4023 ، كتاب اللباس: باب ، حاكم: 507/1 ، امام حاكمؒ نے اس حديث كي سند كو صحيح كها هے۔]