نکاح کے وقت شرطیں رکھنا کیسا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

نکاح کے وقت شرطیں رکھنا کیسا ہے؟

جواب:

اگر غیر شرعی شرطیں نہ ہوں اور فریقین ان شرائط پر رضامند ہوں، تو ان شرائط سے نکاح منعقد ہو جائے گا۔ اور اگر غیر شرعی شرائط ہیں، تو یہ شرائط رکھنا ممنوع ہیں۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
آپ میں سے ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں، جو کتاب اللہ میں موجود نہیں ہیں، جو شرط کتاب اللہ میں نہیں وہ باطل ہے، خواہ سینکڑوں شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔
(صحیح البخاری: 2560، صحیح مسلم: 1504)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے