نکاح میں مہر کی معافی کا اختیار ولی کو دینا کیسا؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

نکاح کے وقت یہ شرط عائد کرنا کہ حق مہر معاف کرنے کا حق لڑکی کے ولی کو حاصل ہوگا ، کیسا ہے؟

جواب :

یہ باطل شرط ہے۔ شریعت میں حق مہر کی ملکیت لڑکی کو حاصل ہے، وہ چاہے تو حق مہر وصول کر لے اور چاہے تو معاف کر دے۔ لہذا کسی کا حق دوسرے کو دینا جائز نہیں، تا آنکه خود حق دار اپنا حق دوسرے کو تفویض کر دے۔
❀ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”آپ میں سے ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں ، جو کتاب اللہ میں موجود نہیں ہیں، جو شرط کتاب اللہ میں نہیں وہ باطل ہے، خواہ سینکڑوں شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔“
(صحيح البخاري : 2560 ، صحیح مسلم : 1504)