نکاح شغار کے بارے میں حکم
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

نکاح شغار کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جواب:

نکاح شغار یعنی بٹہ سٹہ کا نکاح جائز نہیں۔ صحیح احادیث اور اجماع امت سے یہی ثابت ہے۔ اگر ہر ایک نکاح کا علیحدہ علیحدہ مہر مقرر ہو، تو بٹہ سٹہ کا نکاح جائز ہے، لیکن اگر نکاح بدلے نکاح کے طور پر مہر مقرر ہو، تو یہ نکاح منعقد نہیں ہوگا، خواہ بعد میں مہر مثل ادا بھی کر دیا جائے۔
❀ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
إن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الشغار
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغار (بٹہ سٹہ) سے منع فرمایا ہے۔
(صحیح البخاری: 5112، صحیح مسلم: 1415)
❀ حافظ ابن دقیق العید رحمہ اللہ (702ھ) فرماتے ہیں:
الحديث صريح فى النهي عن نكاح الشغار واتفق العلماء على المنع منه
یہ حدیث نکاح شغار کی ممانعت کے بارے میں صریح دلیل ہے، اہل علم کا اتفاق ہے کہ نکاح شغار ممنوع ہے۔
(إحكام الأحكام شرح عمدة الأحكام: 175/2)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے