نکاح سے پہلے ولیمہ کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

نکاح سے پہلے ولیمہ کیسا ہے؟

جواب:

خلاف شرع ہے۔ ولیمہ نکاح کے بعد کی سنت ہے۔ اگر کوئی نکاح سے پہلے ولیمہ کرے گا، تو نکاح کی برکت ختم ہو سکتی ہے۔
❀نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
جعل الذلة والصغار على من خالف أمري
”جو میری حکم عدولی کرے گا ، ذلت و رسوائی اس پر مسلط کر دی جائے گی۔“
(مسند الإمام أحمد : 50/2، وسنده حسن)
❀ احمد رضا خان بریلوی صاحب کہتے ہیں:
”ولیمہ زفاف ”شب عروسی“ کی سنت ہے اور نا بالغ بھی زفاف کے ولیمہ کرے اور ولیمہ شب زفاف کی صبح کو کرے۔“
(ملفوظات ، حصہ سوم ، ص 262)