ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
شوہر عیسائی سے مسلمان ہو گیا، مگر اس کی بیوی عیسائی ہی ہے، مسلمان نہیں ہوئی، کیا نومسلم شوہر اپنی عیسائی بیوی کی مسلمان بہن سے نکاح کر سکتا ہے؟
جواب:
اگر عیسائی مرد مسلمان ہو جائے ، تو اس کا نکاح عیسائی عورت سے قائم رہتا ہے، لہذا وہ اپنی عیسائی منکوحہ کی مسلمان بہن سے نکاح نہیں کر سکتا، کیونکہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرنا جائز نہیں۔
فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ﴾
(النساء : 23)
”اور تم دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرو یہ بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔“