نوجوان دوشیزہ پر روزہ کب فرض ہوتا ہے؟
سوال :۔
نوجوان لڑکی پر روزہ کب فرض ہوتا ہے؟
فتوی :۔
ایک لڑکی پر روزہ اس وقت فرض ہو جاتا ہے جب وہ سمجھ داری کی عمر کو پہنچ جائے اور پندرہ برس کی عمر مکمل ہونے پر وہ جوان ہو جائے یا شرمگاہ کے گرد سخت بال اگ آئیں یا منی خارج ہونے لگ جائے یا حیض آنا شروع ہو جائے، اگر ان نشانیوں میں سے کچھ بھی ظاہر ہو جائے تو اس پر روزہ رکھنا فرض ہو جائے گا اگرچہ وہ دس برس ہی کی لڑکی کیوں نہ ہو۔ اکثر لڑکیوں کو دس گیارہ برس کی عمر میں حیض آنا شروع ہو جاتا ہے مگر اس کے گھر والے اس کو کم عمر سمجھ کر اس سے روزہ رکھوانے میں سستی کرتے ہیں اور یہ غلطی ہے، کیونکہ لڑکی کو جب حیض آجاتا ہے تو وہ عورتوں کے درجہ میں شمار ہوتی ہے اور اس پر احکام شرعی کا اجرا ہو جاتا ہے۔