ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام
سوال
نماز پڑھتے وقت بجلی کا ہیٹر سامنے ہو تو کیا کوئی شرعی ممانعت ہے؟
نمازیوں کے آگے، خصوصاً مسجد میں قبلہ کی سمت، بجلی کا ہیٹر وغیرہ رکھنے سے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟ کیا ایسا کرنا کسی ممنوع عمل میں شمار ہوتا ہے؟ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عطا فرمائے اور آپ کے علم کے ذریعے مسلمانوں کو فائدہ پہنچائے، آمین۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
- مسجد میں قبلہ کی جانب، یعنی جہاں نمازی کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے ہیں، ان کے سامنے بجلی کا ہیٹر رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
- اس معاملے میں کسی بھی قسم کی شرعی ممانعت میرے علم میں نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب