نماز کے دوران حادثہ پیش آجائے تو کیا نماز توڑ سکتے ہیں؟
ماخوذ: فتاویٰ محمدیہ، ج1، ص555

سوال

جماعت کھڑی ہو چکی ہے، ایسے وقت میں اگر کوئی شخص کنوئیں میں گر جائے یا کسی کے گھر کو آگ لگ جائے یا اس نوعیت کا کوئی اور حادثہ پیش آجائے تو کیا نمازی نماز توڑ کر اس کی مدد کے لئے جائیں یا نماز جاری رکھیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی صورتحال میں نماز توڑ کر متاثرہ شخص کی مدد کے لئے جانا جائز ہے۔

❀ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے سواری کے بھاگ جانے کے خطرے کے پیشِ نظر نماز توڑ دی تھی۔
(ملاحظہ ہو: مشکوۃ فصل رابع، فتاویٰ اہل حدیث: ج۲، ص۱۹۶)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے