مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

نماز کے بغیر سجدہ کر کے دعا مانگنے کا شرعی حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01

سوال

کیا یہ جائز ہے کہ کوئی شخص نماز کی حالت میں نہ ہو اور حاجت کی شدت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کو سجدہ کر کے اس میں دعا مانگنا شروع کر دے؟ کیا نماز کے بغیر اللہ کو سجدہ کر کے دعا کی جا سکتی ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں، نماز کے بغیر دعا کے لیے سجدہ کرنا جائز ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے:

أقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد فأكثروا من الدعاء
(مسلم)

"سجدے میں بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے، لہٰذا تم اس میں کثرت سے دعا کیا کرو۔”

وضاحت

اس حدیث مبارکہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نماز کے علاوہ بھی سجدہ کیا جا سکتا ہے، اور اس میں دنیا و آخرت کے کسی بھی مقصد کے لیے دعا کی جا سکتی ہے۔ تاہم افضل یہ ہے کہ یہ سجدہ بھی باوضو ہو کر کیا جائے۔

ھذا ما عندی واللہ ٲعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔