سوال
اگر مقتدی نماز کے بعد امام کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے لیے دعا کرنے کی درخواست کرے، اور امام اور مقتدی سب مل کر اس کے لیے دعا کریں تو کیا یہ عمل جائز ہے؟ خاص طور پر جب رسول اللہ ﷺ نے سائل کے کہنے پر بارش کی دعا کی تھی؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر یہ عمل اتفاقاً اور کبھی کبھار کیا جائے تو جواز کی گنجائش نکل سکتی ہے۔
لیکن اگر یہ کام ارادتاً اور باقاعدگی سے ہر فرض نماز کے بعد کیا جائے، اس طرح کہ کوئی شخص دعا کی باقاعدہ درخواست دے اور امام و مقتدی سب مل کر ہاتھ اٹھا کر اس کے لیے دعا کرنا شروع کر دیں، تو یہ عمل نبی کریم ﷺ سے ثابت نہیں ہے۔
یہ طریقہ ایک ایسا حیلہ ہے جو غیر ثابت شدہ عمل کو رواج دینے کا ذریعہ بن سکتا ہے، لہٰذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
«كُلُّ الْخَيْرِ فِي الْاِتِّبَاعِ»
’’تمام خیر اتباع میں ہے‘‘
اور ایک اور حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا:
«وَخَيْرُ الْهَدْیِ هَدْیُ مُحَمَّدٍ ﷺ»
’’بہترین ہدایت محمد رسول اللہ ﷺ کی ہدایت ہے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب