ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اذان کہنا کیسا ہے؟
جواب:
جب تک نماز کا وقت شروع نہ ہو جائے ، اذان کہنا جائز نہیں، اگر پہلے اذان کہہ دی ، تو دوبارہ اذان کہی جائے گی۔
❀ حافظ ابن عبد البر رحمہ الله (463ھ) فرماتے ہیں:
إن سائر الصلوات قد أجمعوا أنه لا يجوز لها الأذان قبل وقتها .
”اہل علم کا اجماع ہے کہ تمام نمازوں کی اذان وقت سے پہلے کہنا جائز نہیں۔ “
(الاستذكار : 406/1)