نماز و عبادات سے متعلق 3 اہم احادیث کا بیان

الصلاۃ التوبہ (نمازِ توبہ)

حدیثِ مبارکہ:

سیّدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب آدمی کوئی گناہ کرتا ہے، پھر وضو کرتا ہے اور دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے بخشش کا طالب ہوتا ہے تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کو معاف کر دیتا ہے۔‘‘
(أبو داود: الوتر، باب: فی الاستغفار: ۱۲۵۱، ترمذی: ۶۰۴، ترمذی نے حسن کہا۔)

لیلۃ القدر کے نوافل

فضیلتِ قیام:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس نے لیلۃ القدر میں ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ قیام کیا اس کے تمام گذشتہ گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔‘‘
(بخاری: الإیمان، باب: قیام لیلۃ القدر من الإیمان: ۵۳، مسلم: الصلاۃ المسافرین، باب: الترغیب فی قیام رمضان: ۰۶۷)

پندرھویں شعبان کے نوافل

تحقیقی وضاحت:

پندرھویں شعبان کی رات یعنی شبِ برأت کے نوافل کے لیے خاص طور پر قیام کرنے اور رات بھر جاگنے کا اہتمام احادیثِ صحیحہ سے ثابت نہیں۔
اسی طرح صرف پندرہ شعبان کو روزہ رکھنے سے متعلق روایت سخت ضعیف ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1